نیا سال آنے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں، اوردنیا بھر کے لوگ یہ امید کرر ہیں کہ نیا سال ان کے لیے سلامتی اور خوشیوں کا سال بنے۔
سال کا آخری دن، نئے سال کی شام، گریگورین کیلنڈر میں 31 دسمبر کو آتی
ہے۔ نئے سال کی شام بہت سے ممالک میں رات کی تقریبات کے ساتھ منائی جاتی ہے جہاں
لوگ ناچتے، کھاتے، پیتے اور دیکھتے یا ہلکی آتش بازی کرتے ہیں۔ تہوار عام طور پر یکم
جنوری، نئے سال کے دن آدھی رات کے بعد تک جاری رہتا ہے۔
نئے سال کے پر مسرت موقع پر لوگ اپنے عزیزو اقارب کو مبارکباد پیش
کرتے ہیں، اور ایک دوسرے کو تحائف مہیا کرتے ہیں
نیا سال آنے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں، اوردنیا بھر کے لوگ امید کرر ہیں کہ نیا سال ان کے لیے سلامتی اور خوشیوں کا سال بنے۔
سال 2020 اور سال 2021 کرونا کے باعث دنیا کے لیے کافی برے سال ثابت
ہوۓ۔ لیکن سال 2022 دنیا کے لیے کیسا ثابت ہوگا؟
جبکہ اومی کرون دنیا بھر میں خطرناک ہوتا جا رہا ہے، کیا لوگوں کو
گزشتہ دو سالوں کی طرح اس خطرناک وائرس کا سامنا رہے گا یا نجات مل جائے گی۔
تاہم ڈبلیو ایچ او نے پہلے ہی خبردار کردیا ہے کہ اگر لوگوں نے احتیاط
نہ برطی تو یہ لہر کورونا سے بھی زیادہ خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔