عاطف اسلم نے پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب کے دوران گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ تصویر کھنچوائی اور انہیں ہاتھ سے تھاما نہیں بلکہ اپنی ہتھیلی کھلی چھوڑ دی۔
گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 7 کا پہلا میچ ملتان سلطانز نے جیتا تھا تاہم ٹورنامنٹ کا آغاز خوبصورت افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لیے۔
پی ایس ایل کا نیا ترانہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پیش کیا۔ آئمہ گانے اور رقص دونوں میں چیمپئن بن گئیں۔
بعد ازاں، دونوں موسیقاروں نے بیک اسٹیج تصویر کے لیے پوز کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Look His hand ❤️..#AtifAslam,#AimaBaig to sing PSL 2022 anthem
— MonthlyAndazeJahan (jiddat group of publications) (@e_monthly) January 28, 2022
Atif Aslam and Aima Baig Live HBL PSL Anthem Performance #LevelHai pic.twitter.com/P7CWlDmSJN
تصویر میں آئمہ بیگ کو عاطف اسلم کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم تصویر میں عاطف اسلم کی ہتھیلی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ محض پوز دے رہے ہیں اور آئمہ کو نہیں پکڑے ہوئے ہیں۔
عاطف اسلم نے متعدد مواقع پر خود کو ایک شریف آدمی ظاہر کیا ہے۔ اس سے قبل خواتین نے ان کے قریب ہو کر تصاویر کھنچوائیں ہیں لیکن عاطف اسلم نے کبھی کسی کی پیٹھ پر ہاتھ نہیں رکھا اور نہ ہی ان کا بازو پکڑا۔ا