اداکارہ اور گلوکار نک جونز نے 2018 میں بھارتی ریاست راجستھان میں روایت کے مطابق شادی کی۔
بھارتی فلمی کاروبار کی معروف اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس سروگیسی کے ذریعے بچی کو جنم دینے کے بعد والدین بن گئے ہیں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس بات کا انکشاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔ پریانکا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونز کے مطابق۔
پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ بچے کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بچے کی پیدائش ’سروگیسی‘ کے ذریعے ہوئی ہے۔‘‘ ہم شائستگی سے یہ بتانا چاہیں گے کہ اس منفرد وقت کے دوران، ہم نے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے۔ آپ کا بہت شکریہ۔"
عظمی عارف نامی صارف نے اس پوسٹ کے حوالے سے اپنا موقف یوں شیئر کیاِ ،"سیروگیسی میڈیکل کا ایک پرانا طریقہ کار ہے جسکی مدد سے کوئی بھی ایسا جوڑا بچہ پیدا کرسکتا ہے، جو کہ قدرتی طریقے سے پیدا نا کر پا رہا ہو
اس موضوع پہ nina ، mimi اور اس جیسی کافی فلمیں بھی آ چکی ہیں
تاہم سیروگیسی ایک قانونی معاہدہ ہوتا ہے جس میں اولاد کا خواہشمند جوڑا ، اپنا بچہ نو مہینے تک کسی دوسری عورت کی بچہ دانی میں رکھوا سکتا ہے اور بدلے میں اسے رقم دی جاتی ہے
سروگیسی کئی طرح کی ہوتی ہے مثال کے طور پر جوڑے کے سپرم اور egg کو
(in vitro fertilization)IVF
کی مدد سے لیبارٹری میں ملاپ کروایا جاتا ہے جسکے نتیجے میں بننے والے zygote کو سیروگیٹ مدر کے جسم میں منتقل کردیا جاتا ہے
جبکہ ایک اور طریقے کے مطابق خواہشمند جوڑے کا اسپرم اور سیروگیٹ مدر کا egg
یا پھر جوڑے میں سے کسی کا egg یا اسپرم اور ساتھ کسی ڈونر کے egg یا اسپرم کے ذریعے بھی یہ پراسیس ہوسکتا ہے اگر دونوں پارٹنرز میں سے کسی ایک میں بھی کوئی نقص ہو ۔
پوری دنیا میں ایڈوانس طب کی بدولت بانجھ پن (زنانہ و مردانہ) کا علاج سروگیسی ہے، تاہم پاکستان میں اب تک یہ طریقہ رائج نہیں ہو سکا
کچھ دیر پہلے کی پریانکا چوپڑا کی ٹوئیٹ نے عجیب ہلچل مچا دی ہے
مختلف لوگوں کی رائے سامنے آرہی ہے کہ جب اپنا بچہ نہیں کرنا تھا تو شادی کیوں کی؟
اپنے کیریئر کی اتنی فکر کہ کسی اور سے بچہ پیدا کروا لیا؟
شادی کا مقصد فوت کردیا تم نے
کیسے برداشت کرلیا تم نے کہ تمہارے شوہر کا بچہ کسی اور عورت کے پیٹ میں ہو؟
جبکہ سروگیسی مکمل طور پر جوڑے کی پرسنل چوائس ہوتی ہے جسے کسی بھی قسم کی ججمنٹ کی عینک لگائے بغیر دیکھنا چاہئے
اب چاہے پریانکا یا نک نے کسی طبی نقص کی وجہ سے ایسا کیا ہو یا پھر واقعی اسے اپنے فگر کی ٹینشن ہو ہر دو صورت میں سب پر واجب ہے کہ انکے فیصلے کا احترام کیا جائے
ایک عورت مکمل طور پر خود مختار ہے یہ فیصلہ لینے میں کہ اسے بچہ کب چاہیے، کس پراسیس کے ذریعے چاہیے، آیا چاہیے بھی یا نہیں؟
آخر کو جسکا جسم اسی کی مرضی!!!"