پاکستان بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، اومی کرون کا نیا ویریئنٹ خطرناک سے خطرناک تر ہوتا جارہاہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کورونا کے 1223 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 95 فیصد انفیکشن اومی کرون کی قسم ہے۔
پاکستان بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، اومی کرون کا نیا ویریئنٹ خطرناک سے خطرناک تر ہوتا جارہاہے،پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ کیئے گئے ہیں ، جبکہ اس موذی وائرس کا شکار ہونے والوں میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
Statistics 12 Jan 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) January 12, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 44,120
Positive Cases: 2074
Positivity %: 4.70%
Deaths :13
Patients on Critical Care: 628
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 120 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس میں مثبت کیسز کی شرح ٪4.70 فیصد ریکارڈ کی گئ ہے۔
این سی او سی حکام کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 628 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 446 افراد کورونا جیسی خطرناک بیماری سے صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اس طرح صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1,259,699 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کے مطابق ملک بھر میں 239,355,232 ٹیسٹوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پنجاب میں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 924 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 13 ہزار 83 اموات ہوچکی ہیں۔
،