اسپیکر سندھ اسمبلی دو ماہ بعد اسلام آباد سےگرفتار - Latest News -pkpointurdu - trending -topics - Viral news -today

بریکنگ نیوز

Pakistan Point Urdu

اسپیکر سندھ اسمبلی دو ماہ بعد اسلام آباد سےگرفتار

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی

سپریم کورٹ میں کئی گھنٹے گزارنے کے بعد سراج درانی کو نیب نے حراست میں لے لیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نیب کی جانب سے گرفتاری پر ضمانت کی درخواست دائر کرنے سپریم کورٹ گئے تھے جب کہ نیب کی ٹیم باہر گرفتاری کے لیے تیار تھی۔


عدالت نے حکم دیا تھا کہ نیب کو پہلے گرفتار کریں پھر آکر درخواست ضمانت جمع کرائیں۔

 یہ بھی پڑھیئے۔

ملزم ظاہر جعفر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے


نیب حکام آغا سراج درانی کو اپنے ساتھ لے گئے، انہیں سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

 

سراج درانی درخواست کی سماعت کے بعد چار گھنٹے تک عدالت کے احاطے میں موجود رہے اور باہر جانے سے گریزاں رہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج درانی کا کہنا تھا کہ میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا، پہلے بھی گرفتاری ہوچکی ہے۔


سپریم کورٹ اس لئے آیا تھا کہ امید تھی کہ یہا سے ریلیف مل جائے ۔