جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے مری میں برفانی طوفان کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر دلی دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے کہ، اللہ تعالیٰ المناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے!۔
We’re deeply saddened on the news of the death of at least 23 people as a result of extreme weather during a snowstorm in #Murree. We express our condolences to the People & Government of brotherly #Pakistan. May Allah rest the souls of the victims of tragic incident in peace!
— MFA Azerbaijan 🇦🇿 (@AzerbaijanMFA) January 9, 2022
جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا،
"#Murree میں برفانی طوفان کے دوران شدید موسم کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد کی موت کی خبر پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ ہم برادر #پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ المناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے!"