دنیا بھر میں امیر ترین شخص کا لقب پانے والے، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا موٹرز کے سی ای او(CEO) ایلون مسک کی جانب سے اپنے ہمشکل کی وائرل ہوتی ویڈیو پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ، اصل میں ایک چہرے کے دو یا متعدد شخص ملیں نہ ملیں پر سوشل میڈیا پر ہمشکل کا ملنا کوئی بڑی بات نہیں، کئی معروف شخصیات کے بعداس مرتبہ دنیا کے نمبر ون امیر ترین شخص ایلون مسک کا ہمشکل بھی سامنے آ گیا ہے۔
ایلون مسک کا ہمشکل چائنہ کے ملک کا ایک چینی شہری ہے جس کا ناصرف چہرہ ایلون مسک جیسا ہے بلکہ اس کے بولنے کا انداز بھی بالکل ایلون مسک جیسا ہے۔
ٹوئٹر پر اس وائرل ہوتی ہوئی ویڈیو میں ایلون مسک کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے، جس پر ایلون مسک نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے ’ممکن ہے کہ میں آدھا چینی ہوں۔‘
Maybe I’m partly Chinese!
— Elon Musk (@elonmusk) December 20, 2021
جس کے بعد سوشل میڈیا وائب سائٹس پر مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں۔