کراچی کے نجی اسپتال میں نگہداشت کے شعبے سے وارڈ میں منتقل کیے گئے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی بحالی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی جو کہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اب صحتیاب ہیں اور انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد عابد علی نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے حکم کے مطابق میں نے پھر سے رفتار پکڑنا شروع کردی ہے، اور جسمانی ورزش کا آغاز کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ، اوپننگ بلے باز عابد علی نے خود کو ٹریڈمل پر چلتے ہوئے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ اوپنرعابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میں میچ کے دوران کھیلتے ہوئے اچانک سینے میں تکلیف کی شکایت پر فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہونے پرماہر امراض قلب نے 2 اسٹنٹ ڈالے تھے۔
ڈاکٹروں نے اسٹنٹ کی سرجری کے بعد عابد علی کو ڈیڑھ سے دو ماہ تک کرکٹ سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔