فلم ایکٹر حمزہ علی عباسی کا متنازع مذہبی بیان پر تنقید کا سامنا، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ - Latest News -pkpointurdu - trending -topics - Viral news -today

بریکنگ نیوز

Pakistan Point Urdu

فلم ایکٹر حمزہ علی عباسی کا متنازع مذہبی بیان پر تنقید کا سامنا، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

اداکار حمزہ علی عباسی کو اسلام کے حساس موضوعات پر متنازعہ خیالات کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

Hamza ali abbasi about islam

حمزہ علی عباسی کا متنازع مذہبی بیان میں مذہب اسلام  میں اللہ کی ،اسلام کی ،رسالت کی اور اسلامی کتب کے مرتکبین اور مرتدین کیلیے خدا کی طرف سے متعین کردہ کوئی دنیاوی سزا نہیں ہے،متنازع مذہبی میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی اور امام مہدی کی آمد پر بھی ایمان نہ رکھنے کا ٹوئٹر کے ذریعے اعلان کردیا،ٹوئٹر  پر ہیش ٹیگ  #shameonyouhamzaaliabbasi ٹاپ ٹرینڈ 


اداکار حمزہ علی عباسی کو اسلام کے حساس موضوعات پر متنازعہ خیالات کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔


حمزہ علی کا کہنا ہے کہ مذہب اسلام  میں اللہ کی ،اسلام کی اور رسالت کے مرتکب اور مرتد کے لیے خدا کی طرف سے کوئی دنیاوی سزا مقرر نہیں ہے۔


حمزہ علی عباسی کہ اس متنازع بیان پر کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی اور امام مہدی کی آمد پر بھی ایمان نہ رکھنے کا اعلان ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن بنا ہوا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس متنازع بیان کی وجہ سے حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیے


بھارت نے عسکریت پسندوں کی دھمکیوں کے بعد سیکورٹی سخت کردی

"اس بار، میں پوری طرح سے لیس ہوں گا،" عمران خان


حمزہ عباسی کے طویل ٹویٹر بیان کے مطابق، میں ایک مسلمان ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔


ایکٹر حمزہ علی عباسی کے مطابق اسلام میں اللہ کی ،اسلام کی اور رسالت کے مرتکب اور مرتد کے لیے خدا کی طرف سے کوئی دنیاوی سزا مقرر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسلام میں غلام رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔


حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی عمر نہ تو 7 یا 9 سال تھی جب انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی کی بلکہ حمزہ علی عباسی کے مطابق ان کی عمر 17 سے 19 سال تھی۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اسلا م میں ہر قسم کے آرٹ اور موسیقی کی مشروط   اجازت ہے جبکہ مسلمانوں کو ظلم، جبر اور اپنے دفاع کے علاوہ کسی بھی وجہ سے غیر مسلموں سے لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو خدا کی طرف سے اجازت نہیں ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے اسلام کا نفاذ کریں اور مذہبی وجوہات کی بنا پر غیر مسلمانوں کو سیاسی اور عسکری طور پر محکوم بنائیں۔ اسلام ایک ایسا پیغام ہے جس کو صرف  اور صرف آزادانہ انتخاب کے ذریعے  ہی قبول، نافذ یا مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔


ان کا ماننا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی تھے جن کا براہ راست اللہ سے رابطہ ہوا۔ آخری رسول، نبی ، امام اور نبوت ،رسالت وامامت کی تمام صورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوئیں، حمزہ علی عباسی نے کہ میرا یقین ہے کہ  حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں ، دوبارہ آمد یا کسی امام مہدی کی آمدنہیں ہوگی۔


حمزہ علی عباسی نے آخر میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت مندرجہ بالا باتوں سے بہت پرجوش طریقے سے اختلاف کرے گی ، بہت سے لوگ جدید لبرل مغربی دنیا کو خوش کرنے کے لیے اسلام کو ڈھالنے کی کوشش کا الزام لگائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کسی چیز کو صحیح یا غلط کے طور پر پرکھنے کامعیار ایک مخلصانہ تجزیہ ہونا چاہیے، ناکہ استدلال کے بجائے گالیاں دینا، نیتوں پر سوال اٹھانا  اور یہ بتانا کہ اکثریت کس طرف ہے۔