پنجاب کے متعدد اضلاع میں کورونا ویکسینیشن مہم ناکام - Latest News -pkpointurdu - trending -topics - Viral news -today

بریکنگ نیوز

Pakistan Point Urdu

پنجاب کے متعدد اضلاع میں کورونا ویکسینیشن مہم ناکام

اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال 7 جنوری تک ویکسینیشن پروگرام کے آغاز سے، فیصل آباد تمام اضلاع میں پیچھے رہ گیا، جہاں صرف 42 فیصد آبادی نے ویکسینیشن کروائی۔

پنجاب کے متعدد اضلاع میں کورونا ویکسینیشن مہم ناکام


پنجاب کے آٹھ بڑے اضلاع میں کورونا ویکسینیشن مہم ناکام رہی، انتظامیہ ان میں سے آٹھ میں نصف آبادی کو بھی ویکسینیشن کرنے میں ناکام رہی۔


اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال 7 جنوری تک ویکسینیشن پروگرام کے آغاز سے، فیصل آباد تمام اضلاع میں پیچھے رہ گیا، جہاں صرف 42 فیصد آبادی نے ویکسینیشن کروائی۔راجن پور، قصور اور شیخوپورہ میں بھی ویکسینیشن شیڈول سے پیچھے رہی۔ بہاولنگر، جھنگ اور مظفر گڑھ میں 48 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی۔


لاہور میں نصف آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دی گئی۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کے مطابق، جن اضلاع میں ویکسنیشن کا عمل کم رہ گیا ہے ان اضلاع میں ایک خوراک والی ویکسین لگائی جائے گی۔


دوسری جانب میانوالی کی 76 فیصد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے، جب کہ جہلم 75 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں 67 فیصد، نارووال میں 66 فیصد، بھکر میں 65 فیصد، سرگودھا، راولپنڈی اور اٹک میں 64 فیصد، ملتان اور لودھراں میں 61 فیصد اور حافظ آباد میں 60 فیصد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی لگائی جا چکی ہے۔