وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے مظاہرین پر سندھ پولیس کے کریک ڈاؤن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مظاہرین پر سندھ پولیس کے تشدد کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم کے مظاہرین پر تشدد کے بعد انسپکٹر جنرل سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے جس میں محکمہ داخلہ اور چیف سیکریٹری سندھ شامل ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے اطلاع ملنے کے بعد کہا کہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے حملہ اور شیلنگ کی گئی تھی جس میں ایم کیو ایم کا ایک کارکن محمد اسلم مبینہ طور پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ ایم پی صداقت حسین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنما کو آگاہ کیا کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے سامنے آئے گی۔