بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنا پہلا بیان اور تصاویر شائع کی ہیں۔
کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال کی شادی آج راجستھان میں ہوئی، اور اس میں خاندان کے قریبی افراد، دوستوں اور چند مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
شادی سے قبل مختلف الزامات گردش کر رہے تھے کہ کترینہ کیف نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق کروڑوں روپے میں فروخت کیے تھے تاہم آخر کار انہوں نے اس تقریب کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔
کترینہ کیف نے اپنےآفیشل انسٹاگرام پر اپنی شادی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کےلئے پیغام لکھا کہ ، ہمارے دلوں میں صرف محبت اور شکرگزاری ہر اس چیز کے لیے جو ہمیں اس لمحے تک لے آئی۔ آپ کی تمام محبتوں اور برکتوں کے طلبگار ہیں جب ہم ایک ساتھ اس نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔🙏🏽❤️
واضح رہے کہ 2019 میں، وکی نے ایک ایوارڈ تقریب کے دوران کترینہ کو مذاق میں پرپوز کیا تھا اور اس کے نتیجے میں وہ شرما گئی تھیں،جس کے بعد سے ان دونوں کی پریم کہانی شروع ہوئی۔
جب یہ افواہیں منظر عام پر آئیں کہ جوڑے کی اس سال دیوالی کے آس پاس 'روکا' کی تقریب ہے تو وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں۔
8 دسمبر کو، کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت اور مہندی کی تقریب سے ہوگا، جس کے بعد 9 دسمبر کو ہندو شادی کی تقریب ہوگی، اور جوڑے اور ان کے مہمان 10 دسمبر کو اپنے ہوٹلوں سے چیک آؤٹ کریں گے۔
شادی میں کترینہ کے سوریا ونشی کے ساتھی اداکار اکشے کمار، ان کے بینگ بینگ کے ساتھی اداکار ہریتک روشن، اور ان کے زیرو اور جب تک ہے جان کے ساتھی اداکار انوشکا شرما کے علاوہ ان کے شریک حیات ویرات کوہلی بھی شرکت کریں گے۔
سدھارتھ ملہوترا، زویا اختر، الویرا، ارپیتا شرما، کیارا ایڈوانی، کبیر خان، منی ماتھر، علی عباس، فرح خان، ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال، انوشکا شیٹی، شاہد کپور، کارتک آریان، ایشا دیول، آدتیہ پنچولی، اور اس کے علاوہ بہت سی شخصیات اس میں مدعو کیا گیا۔