کل ہونے والے اجلاس میں وزارت صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے مابین موسم سرما کی تعطیلات پر مشاورت ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آج بروزبدھ کو اعلان کیا کہ اسکولوں میں تعطیلات کو جنوری 2022 میں منتقل کرنے پر مشاورت ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، NCOC اجلاس کے دوران طے پانے والے فیصلے کو تمام صوبوں کی حمایت حاصل تھی جنہوں نے اس منصوبے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ کل کے ہونے والے اجلاس میں مشاورت ہوئی تھی جس میں وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی، متفقہ تجویز کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔