نئے سال کے موقع پر وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
نئے سال کے آغاز وفاقی حکومت کا عوام کے لیے تحفہ، ٹوئٹر پر "Rs 4" ٹاپ ٹرینڈز۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 144.82 روپے ہو گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے نئی قیمت 141.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق، 3.95 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد، مٹی کے تیل کی قیمت 113.53 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 4.15 روپے فی لیٹر اضافے سے 111.06 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ اگلے 15 دنوں کے لیے۔