ضروری اعلان : نواز شریف جنوری میں پاکستان آرہے ہیں - Latest News -pkpointurdu - trending -topics - Viral news -today

بریکنگ نیوز

Pakistan Point Urdu

ضروری اعلان : نواز شریف جنوری میں پاکستان آرہے ہیں

  میڈیا رپورٹس کے مطاطق ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ، کہا جارہا ہے کہ نوازشریف کی ڈیل ہوگئی ہے وہ واپس آرہے ہیں۔

نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں منصوبے کے مطابق واپسی  پر جیل جائیں گے،عدالتوں سے ریلیف اور سابقہ سزاوں کے خاتمے کی اپیلیں  ہوںگی،ڈی جی نیب لاہور

سوشل میڈیا وائب سائٹس پر اس بارے میں مختلف تبصرے کیئے جارہے ہیں۔

سینیئر صحافی سلیم صافی ایک ٹوئٹ کیا کہ،"ایک ضروری اعلان سنئے:

میاں نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنارہے۔ منصوبے کے مطابق واپسی پر جیل جائیں گے ۔ پھر عدالتوں سے ریلیف اور سابقہ سزاوں کے خاتمے کے اپیلیں ہوگی۔ ڈی جی نیب لاہور کا تبادلہ اس سلسلے کی کڑی ہے جبکہ نواز شریف سکرپٹ سے مطمئن ہیں۔ اعلان ختم ہوا۔"

اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،اور مختلف میڈیا وائب سائٹ پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔


سلیم صافی کے ضروری اعلان کے بعد ڈاکٹرشہباز گل نے اس کا کچھ اس طرح 

 غیر ضروری اعلان کیا ہے، "غیر ضروری اعلان:برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہو چکی ہے-اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزہ رجیکٹ کر کے بے دخل کیا جائے گا۔اس لئے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے- بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے

اعلان ابھی جاری ہے۔